ابنا: انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق بھرک کے نواحی علاقہ علی خیل میں 5 مبینہ دہشت گرد ایک مکان میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر تھے۔ بارودی مواد کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 مبینہ دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہونے والا دہشت گرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق مکان میں 3 دہشت گرد موجود تھے جبکہ 2 مبینہ دہشت گرد موقع پر موجود نہ تھے۔ پولیس نے تاحال دھماکے کی تصدیق نہیں کی مگر دیگر حساس اداروں نے دھماکے کیعبد صورتحال کو کنٹرول میں لاتے ہوئے مکان کے دیگر سامان کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔
.....
/169